پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصرکیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں

لاہور میں ممنوعہ اجزاء کے استعمال،ملاوٹی دودھ کی فروخت،حشرات کی بہتات پر4فوڈپوائنٹس سیل گوجرانوالا ، راولپنڈی،فیصل آباد میںممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر7فوڈپوائنٹس سربمہر خوراک کے کاروبارسے منسلک افراد کیلئے آسان اور قابل عمل قانون سازی کی جارہی ہی:ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منگل 1 دسمبر 2020 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر23 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے۔تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیم نے غوثیہ ملک شاپ گلبرگ کو نیلے کیمیکل ڈرمز میں دودھ سٹور کرنے جبکہ غیر معیار ی دودھ کی فروخت پرچونگی امرسدھوپربلال ملک شاپ کو سیل کیا۔

اسی طرح چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی ،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرگلبرگ میںمانولو گیلاٹو کو سربمہرکیا۔چونگی امرسدھو میں ہی ملاوٹی کیچپ کی تیاری اورسٹارچ کے استعمال پر جعلی پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا۔فیصل آبادکی واٹر سیفٹی ٹیم نے ای پی او کی خلاف ورزی اور واٹر ٹیسٹنگ ریکارڈ کی عدم دستیابی پر ایکوانیچرل پیورڈرنکنگ واٹرکو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیم نے اخبارات کے استعمال،کھلے رنگوں ،ہیچری انڈوںکے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پراجمل بیکری کوسربمہر کرتے ہوئی15ہزار سے زائد انڈے تلف کردیے۔ گوجرانوالا کی فوڈسیفٹی ٹیم نے زنگ آلود مشینری کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پرسمران بیکری کو سیل کردیا۔حافظ آبادمیںکاروائی کرتے ہوئے غلام رضا چکن شاپ کو سابقہ جرمانوں اور لائسنس فیس کی عدم ادائیگی کی بناء پر سربمہر کیا گیا۔

سیالکوٹ میں شہلم کریانہ ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر سیل کرتے ہوئے 92 ساشے گٹکا کو تلف کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے سٹور میں چوہوں کی موجودگی پر ایس بشیر ٹریڈرز جبکہ گٹکا کی فروخت پر ملک جنرل سٹور اور قیوم جنرل سٹور کو سیل کرتے ہوئی894 ساشے گٹکا ضبط کرلیا۔خانیوال میںالرفیق ٹریڈرز کو زائدالمیعادمشروبات کی فروخت، زائدالمیعاد بسکٹس،مربہ جات کی فروخت پربلال کریانہ سٹور کو سیل کردیا۔

اسی طرح لودھراں میںاسامہ سویٹس اور ریاض سویٹس کو مٹھائی کی تیاری میں لیکو کیمیکل اور کھلے آئل کے استعمال پر سربمہر کیاگیا۔کھویا کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے اور حشرات کی بہتات پر ارشد کریانہ سٹور کو سیل کیا۔بہاولنگرمیں صاحب جی کریانہ سٹور اور بہاولپور میں عرفان اصغر کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیاگیا۔ مزید برآں وہاڑی میں یاسین پان شاپ، ساہیوال میں جگنو چکن سیل سنٹر، لیہ میں پیر پٹھان پنسار سٹوراور راجن پور میں نبی بخش کریانہ سٹورکو لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پرسیل کردیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ عوام تک ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ خوراک کے کاروبارسے منسلک افراد کیلئے آسان اور قابل عمل قانون سازی کی جارہی ہی