دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ دسمبر 12:42

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج  کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 23400کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی  آمد 10200 کیوسک اور اخراج 10200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6200 کیوسک اور اخراج37000کیوسک،  دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی  آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1481.39 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.505 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1181.65 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.265 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح 647.70 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور  قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.215 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :