سندھ پولیس کے مزید51اہلکار عالمی وباء کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد3703ہوگئی ہے، ترجمان سندھ حکومت

بدھ 2 دسمبر 2020 16:12

سندھ پولیس کے مزید51اہلکار عالمی وباء کوروناوائرس کا شکار ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سندھ پولیس کے مزید51اہلکار عالمی وباکوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ تین روز کے دوران کورونا کی1642 ٹیسٹ کیئے گئے جس میں سے 51کیسز مثبت آئے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد3703ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران20پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔

ترجمان کے مطابق زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 202 ہے۔ابتک3481افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پرخیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیادپراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پرکام کرنیوالے افسران اورجوان خدمت انسانیت کیلئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔