اماراتی ریاست نے ایک مخصوص ٹریفک خلاف ورزی پر1,000درہم جرمانے کا اعلان کر دیا

اچانک لین بدلنے یا موڑ کاٹنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے جدید ریڈار سسٹم انسٹال ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 2 دسمبر 2020 17:30

اماراتی ریاست نے ایک مخصوص ٹریفک خلاف ورزی پر1,000درہم جرمانے کا اعلان ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 دسمبر2020ء) اب امارات میں ان ڈرائیورز کی خیر نہیں جو ایک مخصوص ٹریفک خلاف ورزی کو بار بار دُہرا رہے ہیں۔ شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں سڑکوں پر 'Rasid' سپیڈ ریڈارزنصب کیے گئے ہیں، جنہیں اب ایک ٹریفک خلاف ورزی کو پکڑنے کے لیے بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ ریڈارز یکدم لین بدلنے یا موڑ کاٹنے والی گاڑیوں کی اس ٹریفک خلاف وزی کی نشاندہی کر سکیں گے جس کے بعد ان کے ڈرائیورز پر جرمانہ عائد ہو گا ۔

شارجہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد علی النقبی نے خبردار کیا کہ آئندہ سے اچانک لین تبدیل کرنے والے ڈرائیورز پر 1 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس پر 4 بلیک پوائنٹس بھی درج کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کیونکہ بہت سے ڈرائیورز لین تبدیل کرتے وقت انڈیکیٹر کا استعمال نہیں کرتے جو اماراتی ٹریفک لاء کے مطابق ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔

ڈرائیورز کو لین تبدیل کرتے وقت پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کوبھی دھیان میں رکھنا چاہیے۔ اوراس دوران انڈیکیٹرز کااستعمال لازمی ہے۔ جو کہ اکثر ڈرائیورز نہیں کرتے۔ اسی وجہ سے اس ٹریفک خلاف ورزی پرجرمانے کی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یواے ای میں روڈ ایکسیڈنٹس کا ایک بڑا سبب ڈرائیورز کی جانب سے گاڑی کی اچانک سمت تبدیل کرنا ہے۔

بہت سے ڈرائیورز شاہراہوں پر بھی یکدم لین تبدیل کر کے پچھلی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں، اوران کے لیے اچانک بریک لگانا یا رفتار کم کرنا ممکن نہیں ہو پاتاجس کی وجہ سے جان لیوا حادثات بھی پیش آ جاتے ہیں۔ اس ٹریفک خلاف ورزی کے بارے میں باشعور کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مختلف زبانوں میں آگاہی مہم بھی وقتاً فوقتاً چلائی جاتی ہے۔