بر قی لائنوں کی مر مت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کام کے سلسلے میں4 دسمبرکوسریاب گرڈاسٹیشن کے دلدارکاریز فیڈرسے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے سہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 5دسمبرکو سریاب گرڈکے ہزارہ ٹاون اور کرانی فیڈروں سے صبح10بجے سے دن 12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :