اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے درد کی’’ دوا‘‘ کی متلاشی ہیں‘ تر جمان پنجاب حکومت

پوری قوم جانتی ہے اپوزیشن صرف چوری کا مال بچانے اور احتساب سے بچنے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے

جمعہ 4 دسمبر 2020 12:23

اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے درد کی’’ دوا‘‘ کی متلاشی ہیں‘ تر جمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے درد کی’’ دوا‘‘ کی متلاشی ہیں، پوری قوم جانتی ہے اپوزیشن صرف چوری کا مال بچانے اور احتساب سے بچنے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے،چوروں کا یوم حساب آن پہنچا ہے وہ نام نہاد تحریکوں کے پیچھے ہرگز نہیں چھپ سکتے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے مودی کو بے نقاب کیا اسی طرح پوری قوم کے سامنے کئی عشروں تک قومی دولت لوٹنے اور عوام کا خون چوسنے والوں کو بھی بے نقاب کیا ہے ایف اے ٹی ایف کے ذریعے ملک کو بلیک لسٹ کرانے والوں کے عزائم قوم کے سامنے کھل کر آچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور اسے اپوزیشن کی چوری کا مال بچائو تحریک سے نہ کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی کوئی ہمدردی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے مقاصد قوم کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہیں ان کا بیانیہ آج پوری قوم کا متفقہ بیانیہ بن چکا ہے ،انشا اللہ فتح پاکستان، پاکستانی قوم اور عمران خان کی ہوگی۔