پانامہ رانی کو ’’کرپشن کی بارات ‘‘کی رونمائی کیلئے ہر روز ضرور سڑکوں پر نکلنا چاہیے ‘ترجمان پنجاب حکومت

قوم کو بتائیں جلسے کیلئے کیسے رہنمائوں کی گردن پر انگوٹھا رکھ کر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:19

پانامہ رانی کو ’’کرپشن کی بارات ‘‘کی رونمائی کیلئے ہر روز ضرور سڑکوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ’’کرپشن کنگز اتحاد‘‘کی جانب سے ریاست کو دھمکیاںدیناقابل مذمت ہے ،2018ء کے عام انتخابات میں عوام نے مافیاز کوگھر کی راہ دکھادی ہے ، پانامہ رانی کو ’’کرپشن کی بارات ‘‘کی رونمائی کیلئے ہر روز سڑکوں پر ضرور نکلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے لوٹی دولت واپس کرنے تک ان کی سیاست میںجگہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان نے سیاست میں شفافیت کے جو معیار متعارف کرائے ہیں اپوزیشن کو ان پر پورا اترنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ رانی کو ’’کرپشن کی بارات ‘‘کی رونمائی کیلئے ہر روز ضرور سڑکوں پر نکلنا چاہیے ،قوم کویہ بھی بتائیں آپ کے والد سمیت 90فیصد خاندان بیرون کیوں فرار ہی ،یہ بھی بتائیں لاہورجلسے کیلئے رہنمائوں سے گردن پر انگوٹھارکھ کرلاکھوںروپے بٹورے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام آپ کا محاسبہ کریں گے اور آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔