کرونا پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ کا دشمن، مثبت کیس کے بعد انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے آغاز سے 90 منٹ پہلے ملتوی
ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کووڈ 19 قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی، پہلے ون ڈے مقابلے سے قبل جنوبی افریقی کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
ذیشان مہتاب
جمعہ دسمبر
15:41

(جاری ہے)
کیپ ٹائون میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہونا تھا لیکن آغاز سے 90منٹ قبل اس کے منسوخ ہونے کی اطلاعات میڈیا میں آنے لگیں، میچ منسوخ کیے جانے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کووڈ 19 قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی اور پہلے ون ڈے مقابلے سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد فوری طور پر میچ کا انعقاد ممکن نہ رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دونوں سکواڈز میں کورونا وائرس پھیلانے کے خطرے کی وجہ سے میچ کو ملتوی کیا گیا ہے۔ اب یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینوں میچز ضرور کھیلے جائیں گے، آج کا ملتوی شدہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دوسرا میچ پیر اور تیسرا ون ڈے بدھ کو شیڈول ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ 18 جنوری سے مالم جبہ میں منعقد ہوگا
-
حارث رؤف نے بی بی ایل میں 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرڈالی
-
لگتا ہے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم کی سلیکشن کسی کو خوش کرنے کیلئے ہوئی ہے: انضمام الحق
-
پاکستان امن مومنٹ کرکٹ ٹونامنٹ کا فائنل میچ شاہین سپورٹس کرکٹ ٹیم نے 50 رنز کے ہدف سے جیت لیا
-
سکائی سپورٹس، پی سی بی کے مابین پاکستان کی تمام ہوم سیریز ٹیلی کاسٹ کرنے کیلئے 3 سالہ معاہدہ
-
پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ کنگ سٹار نے جیت لی
-
ٹویٹر صارفین کی جانب سے پاکستان آمد پر جنوبی افریقی ٹیم کو خوش آمدید کا پیغام
-
جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ بھارتی حواس کھو بیٹھے
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ستائیسواں ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جائے گا
-
تبریز شمسی نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کو ’کال آف ڈیوٹی‘ ویڈیو گیم سے تشبیہ دیدی
-
علیم ڈار پہلی بار پاکستان میں کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے
-
بیٹی کی پیدائش کے بعد ویرات کوہلی کی مقبولیت میں اضافہ، ٹوئٹر پرفالورز کی تعداد 40ملین سے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.