قومی ہاکی ٹیم فول پروف سیکیورٹی ملنے پر ہی بھارت جائے گی، رانا مشہود

جمعہ 11 جولائی 2025 19:09

قومی ہاکی ٹیم فول پروف سیکیورٹی ملنے پر ہی بھارت جائے گی، رانا مشہود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی صورت میں ہی پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلی دھمکیاں دینے پر ردعمل ہوے رانا مشہود احمد نے کہا کہ ہاکی ایشیا کپ بھارت میں ہونا ہے تاہم حکومت سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

اگر اطمینان نہ ہوا تو پاکستان ٹیم کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے آپریشن سندور میں بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ویسے ہی پاکستان ہاکی ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دے۔ایشیا کپ 27 اگست سے بھارت کے شہر راجگیر میں شروع ہونا ہے۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگاکر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا دھمکایا جارہا ہے۔