فیفا رینکنگ: پاکستانوویمنز ٹیم 157ویں نمبر پر آ گئی

جمعہ 11 جولائی 2025 19:09

فیفا رینکنگ: پاکستانوویمنز ٹیم 157ویں نمبر پر آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کردی جس کے تحت پاکستان وویمن فٹبال ٹیم رینکنگ میں 157جبکہ مینز ٹیم 201ویں پوزیشن پر آگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی مینز ٹیم انٹرنیشنل ایونٹس میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی ہے اور رینکنگ میں 201ویں نمبر پر ہے جبکہ ورلڈ چیمپین ارجنٹائن رینکنگ میں پہلے، اسپین دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان وویمن ٹیم حالیہ کارکردگی کے بعد عالمی درجہ بندی میں 157ویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ وویمن رینکنگ میں امریکہ پہلے، اسپین دوسرے اور جرمنی تیسرے، برازیل چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔