تیسرا ٹیسٹ، لارڈز گراؤنڈ پرسکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات

جمعہ 11 جولائی 2025 20:43

تیسرا ٹیسٹ، لارڈز گراؤنڈ پرسکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)انگلینڈ اور بھارت میں تیسرے ٹیسٹ کے موقع پر لارڈز گرائونڈ پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تماشائیوں کی جامہ تلاشی کے ساتھ اسٹینڈز میں خفیہ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہیں، یہ 2 برس قبل کھیلے گئے ایشز میچ کے بعد اس وینیو پر ہونے والا سب سے ہائی پروفائل مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ مظاہرین میچ کو ہدف بنا سکتے ہیں، ایشز میچ کے دوران ایم سی سی ممبران کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بٴْرا بھلا کہنے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، اس لیے اس بار پلیئرز کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ میچ کیلیے ابتدائی چاروں دنوں کے تمام ٹکٹ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے، آخری دن کے بھی 16 ہزار ٹکٹ بک گئے ہیں۔