بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، لاہور کے جلسے میں شرکت کرینگے

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:34

بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، لاہور کے جلسے میں شرکت کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کورونا سے صحتیابی کے بعد 13دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے۔