کسٹمز کوئٹہ اور ایف سی کی مشتر کہ کارروائی ،دس کر وڑ روپے کا غیر ملکی سامان بر آمد

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) کسٹمز کوئٹہ اور ایف سی کی مشتر کہ کا روائی دس کر وڑ روپے کا غیر ملکی سامان بر آمد ۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کے مطا بق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان اور کلکٹر پریوینٹو عرفان جاوید کی ہدایات پر کسٹمز حکام نے درخشاں چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ 9 مختلف ٹرکوں اور ٹرالز سے دس کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان جس میں کپڑا ، ٹائر ،کمبل ،چھالیہ خشک دودھ، ایرانی بسکٹ ٹافیاں چاکلیٹ ،کیک ،کشمش ،کاسمیٹکس، ٹائلز، چھا لیہ گٹکا ، سگریٹ اور دیگر سامان بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :