حیدر آباد ،انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ پر حملہ کرکے 5پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے مقدمہ میں کالعدم جماعت کے 12 افراد کو عمر قید

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) انسداد دہشت گردی کی سینٹرل جیل حیدرآباد میں قائم عدالت نے کراچی کے گلستان جوہر تھانہ پر حملہ کرکے 5 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے مقدمہ میں الزام ثابت ہونے پر کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو عمرقید سنا دی۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل حیدرآباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 نے الزام ثابت ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو عمر قید سنا دی جن میں عطا الرحمن، شہزاد باجوہ، مجیب اللہ، را خالد، عدنان شاہ، شعیب، مجیب اللہ، یعقوب، ندیم، دانش، خرم شہزاد، مختیار اور قاسم شامل ہیں۔

25-25 سال قید پانے والے ان مجرموں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2004 میں کراچی کے گلستان جوہر تھانہ پر دستی بموں سے حملہ کرکے ایس آئی پی امیر علی میرانی، ہیڈکانسٹیبل اشفاق احمد، اہلکاروں ملک سرفراز، محمد اسماعیل اور جارج غلام کو شہید کر دیا تھا۔