سرگودھا ،5روزہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو بچائو کے قطرے پلائے گئے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:25

سرگودھا ،5روزہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سرگودھا ضلع سمیت اضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو بچائو کے قطرے پلائے گئے جس میں انکار کرنے والے والدین کو ترغیب دے کر ان کے بچوں کو بھی پولیو ویکسین کے قطرے دیئے گے۔اس دوران سرگودھا ضلع میں پولیو ٹیموں نے مہم کے آخری روز 24ہزار 37بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مقررہ اہداف حاصل کر لئے۔

زرائع کے مطابق محکمہ صحت کی پولیو ٹیموں گھر گھر دوران مہم پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے۔ایک یوم قبل ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے پولیو کارکردگی جائزہ اجلا س میں کورونا کے باعث سکولوں میں تعطیلات کی وجہ سے ہجرت کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا جائزہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایا کہ پولیو مہم کے کیچ ڈے کے دوران بھیرہ میں 41582 ‘ بھلوال میں 8223 4 ‘ کوٹ مومن میں 59625‘ ساہیوال میں 43495‘ سرگودہا میں ایک لاکھ 98 ہزار 913 ‘ شاہپور میں 45221 جبکہ سلانوالی میں 48488 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

ٹیموں نی33ہزار 686 اب تک نہ ملنے والے بچوں کو بھی تلاش کر کے پولیو کے قطرے پلائے جبکہ 91انکاری بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلا دیئے گے۔ انہوں نے بتایاکہ 3268 زیروڈوز بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیچ ڈے میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنایاگیا ہے۔