پاکستان کراٹے فیڈریشن کا ملک بھر میں تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ میں 16تا18دسمبر تک منعقدہ ہوگا،کوچزتربیتی کورس کا انعقاد فیصل آباد،کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں ہوگا،سیکرٹری عندلیب سندھو

بدھ 9 دسمبر 2020 14:44

پاکستان کراٹے فیڈریشن کا ملک بھر میں تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2020ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن کا ملک بھر میں تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور ملک کے چھ مختلف زون میں تربیتی پروگرام کے انعقا د کامقصد بہترین کوچز تیارکرناہے،فیڈریشن نے کوئٹہ میں 16تا18دسمبر تک منعقدہ کورسزارگنائزکرانے کیلئے خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نور سمیت تین افرادکا انتخاب کرلیاگیا، پاکستان کراٹے فیڈریشن نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے کوچنگ کورس کے حوالے سے تمام یونٹس اور صوبائی ایسوسی ایشنز کو مراسلہ بھیج دیا۔

قومی لیول کے کوچزکا یہ ٹریننگ کوئٹہ،فیصل آباد،کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں ہونگے۔

(جاری ہے)

تربیتی سیشنزمیں حصہ لینے والے تمام کوچزکو تین ہزار روپے فیس جمع کرانے ہونگے،مرد کوچزکیلئے عمر کی حد 24سال جبکہ خواتین کوچزکیلئے عمر 20سال مقررکردی ہے،پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری عندلیب سندھوکے مطابق کوئٹہ میں یہ کورس 16تا18دسمبر تک ہوگاجبکہ دیگر شہروں کیلئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائیگااسکے ساتھ پاکستان کراٹے فیڈریشن نے کوئٹہ میں کوچز کی تربیتی سیشن کیلئے خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری خالد نور سمیت فرمان احمداورشاہ محمد شاہ کاانتخاب کرلیاگیاہے جو کورس کو ارگنائزکرینگے۔