ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

اداکار نوسرباز کی سازش سے انجان نکلے، انگین التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیرکے خلاف 8مقدمات درج ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 دسمبر 2020 10:52

ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2020ء) : ارطغرل غازی کے ادکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی ملک میں مقبولیت کے بعد تمام پاکستانی اداکار انگین التان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور آخر یہ خواہش پوری ہو گئی اور گذشتہ ہفتے ترک اداکار پاکستان کے شہر لاہور پہنچے۔تاہم ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔

انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔انگین التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیرکے خلاف 8مقدمات درج ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کا انتظار اس وقت ختم ہو ا جب ترکی کے معروف اداکار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچ گئے ، رطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان لاہور پہنچے ، وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔

خیال رہے کہ انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ انگین التان پاکستان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدو جہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو اردو ڈبنگ کے ساتھ پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔

انگین التان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو گی جب کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ پرڈکشنز کے حامل معیاری ڈرامے اوت فلمیں بنانے کے مواقع پیدا ہو سکیں گے۔ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ترک اداکار انگین التان دوزیاتن نے کہاہے کہ ڈراما ’’ارطغرل‘‘دنیا بھر میں اتنی کامیابی حاصل کرلے گا انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے ’’دیریلش ارطغرل‘‘پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔