سپرسٹار پروڈکشن نیوائیر نائٹ پر ٹک ٹاکرزکی بہار لائیں گے

5 دن جاری رہنے والے اس مقابلے میں 1500 ٹک ٹاکرز شامل ہوں گے‘امساء چوہدری

منگل 15 دسمبر 2020 13:20

سپرسٹار پروڈکشن نیوائیر نائٹ پر ٹک ٹاکرزکی بہار لائیں گے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2020ء) سپرسٹار پروڈکشن نیو ائیر نائٹ پر ٹک ٹاکرزکی بہار لائیں گے،آڈیشن سٹارٹ،5 دن جاری رہنے والے اس مقابلہ میں 1500 ٹک ٹاکرز شریک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اس ٹک ٹاک کمپیٹیشن کو نیوائیر نائٹ پر محفل آڈیٹوریم میں پیش کیا جارہاہے جس کے آرگنائزر امساء چوہدری اور محمد یوسف ہیں جبکہ مینجمنٹ میں فرحان بابااورمحمدسلیم شامل ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران سپرسٹار پروڈکشن کی سی ای او امساء چوہدری نے بتایاکہ اس مقابلہ کے لیئے ٹک ٹاکرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیاہے جو بیس دسمبر تک جاری رہے گا اور فائنل ٹک ٹاکرز کا اعلان کردیاجائیگا جبکہ نیو ائیرنائٹ پر منعقدہونیوالے اس شومیں منتخب کردہ ٹک ٹاکرز شریک ہوں گے جو پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں امساء چوہدری نے بتایاکہ اس شومیں ججزکے فرائض ملک کے نامور اداکار اور شوبز سے وابستہ شخصیات سرانجام دینگی جیتنے والے ٹک ٹاکرز میں بالترتیب ایک لاکھ،پچاس ہزاراور موٹربائیک سمیت دیگر قیمتی انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔

امساء چوہدری نے مذید بتایاکہ اس شومیں شریک ہونیوالے مہمانوں کی تفریح طبع کے لیئے میوزک کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا جائیگا جن میں ملک کے نامور گلوکار پرفارم کریں گے انہیں امید ہے کہ یہ شو اس سال کا سب سے بہترین شوہوگا۔

متعلقہ عنوان :