برٹش امریکن ٹوبیکو کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے میں داخل ہوگئی
بدھ 16 دسمبر 2020 17:02
(جاری ہے)
کم مقدار گروپس کو (15 مائیکرو گرام کے بی پی کوویڈ ویکسین + 0.5 ایم۔
جی ایڈجووینٹ) یا پلاسیبو اور زیادہ مقدار گروپس کو ) 45 مائیکرو گرام کے بی پی کوویڈ ویکسین + 0.5 ایم ۔جی ایڈجووینٹ) لگائی جائے گی۔ اس جانچ کے نتائج 2021 کے درمیان تک موصول ہوگے اور تنائج مثبت آنے کی صورت میں ریگولیٹری منظوری کے بعد جانچ کو دوسرے مرحلے (فیز ٹو) میں داخل کیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کو ہ کینٹکی بائیو پروسیسنگ کی تیزی سے پلانٹ اگانے والی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ اس منفرد عمل کے ممکنہ طور پر کئی فوائد ہیں۔ ویکسین کے فعال اجزاء کی 6 ہفتوں کے دوران تیزی سے پیدوار کی جاسکے گی جبکہ روایتی طریقہ کار میں اسکی تیاری میں کئی ماہ درکار ہوتے ہیں۔ یہ ویکسین کمرے کے درجہ حرارت پر مستحکم رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے جوکہ ہیلتھ کئیر سسٹم اور دنیا بھر کے پبلک ہیلتھ نیٹ ورک کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ کامیابی کی صورت میں ، فعال اجزاء کی تیاری کی رفتار میں وائرس اور اسٹرین کی نشاندہی اور ویکسین کی تیاری میں درکار وقت کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ کینٹاکی بائیو پروسیسنگ( کے بی پی) اس وقت اپنی' کوائڈری و یلنٹ (فور اسٹرین) انفلوئنزاء ویکسین (KBP-COVID-19; NCTO4473690) ' کے فیز ون کلینکل جانچ کے لئے اندراج کا عمل مکمل کر چکا ہے جوکہ '' نکوٹیانا بنتھمیانا '' پلانٹ پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ برٹش امریکن ٹوبیکو کے سائنسی ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ او' ریلے کا کہنا ہے کہ موسمی نزلہ زکام اور کورونا وائرس کے لئے تیار کردہ ہماری دونوں ویکسین کے انسانی جانچ کے عمل کا آغاز ایک سنگ میل ہے اور یہ ہمارے بڑتے ہوئے بائیو لوجیکل پورٹ فولیو کی بہتری کے حوالے سے ہماری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ہماری منفرد پلانٹ پر مبنی ویکسین ٹیکنالوجی ہے جوکہ متعدد بیماریوں کے خلاف تیزی سے اینٹجنس کو تیار کرتا ہے ۔ اس ٹیکنالوجی نے ہمیں اس اہم پیشرفت کے قابل بنایا تاکہ موثر ، محفوظ علاج اور ویکسین کی عالمی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔"" ان کا کہنا ہے کہ یہ ہماری سائنس اور جدت کے ساتھ کئے گئے عہد کا جز ہے اور جوکہ ہمارے کوروبار کی بنیاد ہے۔ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے پر عزم کمپنی کی حیثیت سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے پر ہمیں فخر ہیں اور ہم اسکا حل پیش کرنے کے حوالے سے پر امید ہیں ۔"دونوں ویکسین کے اہم سنگ میل حاصل کرنے کے بعد ٹوبیکو پلانٹ کے ذریعے ویکسین بنانے کے منفرد پلیٹ فارم مزید فروض ملے گا ۔مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.