منگلی پولیس اور ٹنڈوآدم سٹی پولیس کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات گٹکے سے بھرے دو الگ الگ ٹرالر تحویل میں لے لئے

پولیس کی چاندی ہوگئی ایک ہی رات میں کروڑوں روپے بٹورلئے منشیات بااثر شخصیات کی بتائی جاتی ہے پولیس نے ٹرک ڈرائیوروں کوخود فرار کرا دیا

بدھ 16 دسمبر 2020 23:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2020ء) منگلی پولیس اور ٹنڈوآدم سٹی پولیس کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات گٹکے سے بھرے دو الگ الگ ٹرالر تحویل میں لے لئے پولیس کی چاندی ہوگئی ایک ہی رات میں کروڑوں روپے بٹورلئے منشیات بااثر شخصیات کی بتائی جاتی ہے پولیس نے ٹرک ڈرائیوروں کوخود فرار کرا دیاصرف 250کٹے ظاہر کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا کروڑوں روپیکی منشیات غائب سماجی حلقوں کاحکام بالاسے فوری نوٹس لینیکامطالبہ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے تعلقہ سٹی ٹنڈوآدم کے ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز نے پولیس پارٹی کیہمراہ رات دیر گئے شاہ نواز چوک کے نزدیک دوران چیکنگ منشیات سے بھرا دس ویلر ٹرک ڈرائیور سمیت تحویل میں لیلیا اورسٹی تھانے لے گئیزرائع کے مطابق مزکورہ ٹرک میں پانچ کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات جس میں سفینا گٹکا، آداب گٹکا، مین پوری، زرینا اور پھیکی چھالیہ شامل ہے سے بھرا تھا جو زرائع کیمطابق علاقے کی بااثر شخصیت کا مال بتایاجاتا ہے زرائع کیمطابق مزکورہ ایس ایچ او نے رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے کامال غائب کردیا اور محض دکھلاوے کیلئے ایس ایچ او نے ٹرک نمبر TKE 850 کے خلاف 250 ڈھائی سو کٹے آداب انڈین گٹکا، 80 کٹے مین پوری،24 کٹے سفینا اوردیگر مختلف قسم کی منشیات کانا معلوم ملزم کے خلاف کرائم نمبر 329/2020 مین پوری ایکٹ 4/8 کے تحت مقدمہ درج کرکے کروڑوں روپے کامال غائب کرکے اپنیبالا افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک دی اور خود راتوں رات کروڑوں کامالک بن گیا سماجی حلقوں نے آئی جی سندھ پولیس ایڈشنل آئی جی سندھ حیدرآباد اوردیگر حکام بالاسے پر زور اپیل کی کہ مزکورہ راشی اورکرپٹ ایس ایچ اوکیخلاف فوری کاروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدگی اور ٹرک ڈرائیور کوجان بوجھ کرفرار کرانے اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات غائب کرنے کی فوری تحقیقات کرائی جائے جبکہ دوسری جانب سانگھڑ منگلی پولیس نے بھی دوچک کے مقام سے منشیات سے بھرا دس ویلر ٹرک نمبر C 2156 پکڑا ہے پکڑے جانے والے ٹرک میں کروڑوں مالیت کی منشیات گٹکہ حراست میں لیا ہے اور ایس ایچ او مختار ڈیرو کے مطابق مضر صحت گٹکے کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے سماجی وسیاسی حلقوں نے منگلہ ایس ایچ او کے خلاف بھی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ زرائع کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی نے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکہ تحویل میں لینے پر ٹنڈوآدم اور منگلی پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے