جیل میں ملاقات، شہباز شریف نے پیرپگارا اور محمد علی درانی کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا

سیاسی معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے چاہئیں کچھ وقت دیں تاکہ آپ کا پیغام دوسری اپوزیشن پارٹیوں تک پہنچا سکوں، شہباز شریف، ملاقات کی اندرونی کہانی

ہفتہ 26 دسمبر 2020 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2020ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی کی جیل میں ہونے والی ملاقات میں پیر پگارا کا دو نکاتی پیغام پہنچایا گیا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن روکنے کا پیغام تھا۔ نجی ٹی و ی کے مطابق فنکشنل لیگ کے وفد اور شہبازشریف کے درمیان حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پیرپگارا اور محمد علی درانی کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پیغامات ملے مگر تبدیلی کے مثبت اثرات نظرنہیں آئے، جیل میں ہوں ، کچھ وقت دیں تاکہ آپ کا پیغام دوسری اپوزیشن پارٹیوں تک پہنچا سکوں، حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھاکہ عوام حکومت سے نہیں اپوزیشن سے اٴْمیدیں لگائے ہوئے ہیں، اس نااہل حکومت سے ان کی جان چھڑائی جائے، سیاسی معاملات افہام تفہیم سے حل ہونے چاہئیں تاکہ عوام جمہوریت سے فائدہ اٴْٹھاسکیں گے۔