ابوظبی میں یکم جنوری 2021ء سے ٹول گیٹ سسٹم فعال کر دیا گیا

خلاف ورزیوں پر 100 درہم سے ایک ہزار درہم تک کا جرمانہ بھرنا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 2 جنوری 2021 17:04

ابوظبی میں یکم جنوری 2021ء سے ٹول گیٹ سسٹم فعال کر دیا گیا
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جنوری2021ء) ابوظبی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز یکم جنوری 2021ء سے 4 نئےToll گیٹس فعال کر دیئے گئے ہیں۔ ان گیٹس سے گزرنے کے لیے ڈرائیورز حضرات کو اپنی پہلے سے رجسٹریشن کروانا ہو گی۔ ہر ایک پُل پر سے گزرنے پر چار درہم کی بطور ٹول فیس ادائیگی کرنا ہو گی۔ ابوظبی حکام کا کہنا ہے کہ تمام گاڑی مالکان کو اپنااکاؤنٹ ایکٹیویٹ کروا نا ہو گا، ابوظبی پولیس کے 'Darb'ٹول گیٹ سسٹم پر رجسٹریشن https://darb.itc.gov.ae سے کروا سکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ Darb ایپ پر بھی یہ سہولت موجود ہے۔حکام کی جانب سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے مختلف جرمانوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد حکام کی جانب سے مختلف جرمانوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے
۔

(جاری ہے)

تمام ٹول گیٹس سے غیررجسٹرڈ شدہ گاڑی گزارنے پر پہلی بار 100 درہم کا جرمانہ ہو گاالبتہ اس خلاف ورزی کے بعد اگلے دس روز کے اندر اپنی گاڑی کی ٹول سسٹم میں رجسٹریشن کروانے سے جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔

ورنہ اس رعایتی مُد ت کے بعد 100 درہم کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
۔ رعایتی مُدت کے ختم ہو جانے کے بعد بھی گاڑی کی ٹول سسٹم میں رجسٹریشن نہ ہوئی تو پھر دوسری بارٹول گیٹ سے گاڑی گزارنے پر 200 درہم کا جرمانہ عائدہو گا۔ 
۔ دوسری بار کی خلاف ورزی ریکارڈ ہونے کے بعد بھی رجسٹریشن نہ کر وانے پرہر بار ان گیٹس سے گاڑی لے کر گزرنے پر 400 درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔

۔ کسی رجسٹرڈ گاڑی کا بیلنس ٹھیک نہ ہونے پر پانچ روز کی رعایتی مُدت کے بعد 50 درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔جبکہ کسی گاڑی کی نمبر پلیٹ ابوظبی سے منسلک نہ ہونے پر بھی 50 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
۔ جو افراد ٹول فیس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے لائسنس پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ یا تبدیلی کی کوشش کریں گے،ان پر 10 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 
۔ اگر کسی شخص نے ٹول گیٹس یا الیکٹرانک پیمنٹ ڈیوائسز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس بھی 10 ہزار درہم کی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا ہو گی۔
ابوظبی میڈیاآفس کی جانب سے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 'Darb' سسٹم ابوظبی میں چار بڑے پُلوں پرزیادہ رش کے وقت فعال ہو گا۔ ان چاروں پُلوں میں سے ہر ٹول گیٹ سے گزرنے پرڈرائیورز کو 4 درہم کی فیس ادا کرنی ہو گی۔

ٹول گیٹس پراس فیس کی وصولی رش کے اوقات یعنی صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے تک اور پھر شام 5 بجے سے شام 7بجے تک ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹول گیٹس پر رش کے اوقات میں فیس عائد کرنے کا مقصد ابوظبی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گاڑیوں کی تعداد میں کمی لانا ہے تاکہ زیادہ سے لوگ ٹول فیس سے بچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع سے سفر کریں، جس سے سڑکوں پر رش میں کمی ہو گی۔ تاہم ایمبولینسز، سول ڈیفنس کی گاڑیاں، پبلک ٹرانسپورٹ بسز، پبلک ٹیکسیاں ، آرمی اور پولیس کی گاڑیاں، سکولز بسیں اور موٹر سائیکلیں اس فیس سے مستثنیٰ ہوں گی۔