پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ حنیف کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

ہفتہ 2 جنوری 2021 17:21

لاہور۔2جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) :پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ حنیف دخترمحمد حنیف کو ساؤتھ ایشین سٹڈیز (سپیشلائزیشن ان جیو گرافی) کے مضمون میں ان کے 'پاکستان کے بڑے شہروں میں ماحولیاتی نظام کی خدمات کی نشاندہی لاہور کا مطالعاتی مقالہ' کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگری جار ی کر دی ہے۔