فریال تالپور کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے تھرپارکر سے منتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس

بدھ 6 جنوری 2021 20:30

فریال تالپور کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے تھرپارکر سے منتخب ارکان اسمبلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت اجلاس زرداری ہاوس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ضلع تھرپارکر سے منتخب ارکان اسمبلی و رہنما شریک ہوئے اجلاس میں صوبائی وزیر سردار شاہ، ایم پی ایز قاسم سراج سومرو، ارباب لطف اللہ، سریندر ولاسائی، رانا ہمیر سنگھ اور فقیر شیر محمد بلالانی شریک ایم این اے مہیش ملانی، سینیٹر گیانچند، امیر علی شاہ، دوست علی راہموں، غلام حیدر سمیجو، کھٹو مل جیون، پونجو مل بھیل، ویرجی کولھی بھی اجلاس میں موجود صوبائی وزیر سہیل انور سیال بھی اس موقعے پر موجود تھیاجلاس میں کروناوائرس وبا کی روکتھام کے لیئے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا اجلاس میں ضلع تھرپارکر کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں آئندہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا تھرپارکر اور عمرکوٹ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قلعہ ہے، عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں: فریال تالپورحکومتِ سندھ ریگستانی علاقے پر مبنی اضلاع میں عوام کی بھبود اور وہاں ترقی کے عمل کو تیز بنانے کے لے دن رات کام کر رہی ہی: فریال تالپورتھرپارکر اور عمرکوٹ کے باشعور عوام ضمنی انتخابات کو سلیکشن میں تبدیل ہونے نہیں دیں گے۔