کوئٹہ،قاضی حسین احمد ہر دلعزیز مجاہد ملت،کروڑوں مسلمانوں کے محبوب قائد اور پوری ملت اسلامیہ کے عظیم المرتبت رہنماتھے،مولاناعبدالحق ہاشمی

بدھ 6 جنوری 2021 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ قاضی حسین احمد ہر دلعزیز مجاہد ملت،کروڑوں مسلمانوں کے محبوب قائد اور پوری ملت اسلامیہ کے عظیم المرتبت رہنماتھے۔ ان کی پوری زندگی اعلائے کلمة اللہ ، اقامت دین کی بھرپور جدوجہد ، اتحاد امت ، وطن عزیز میں قانون کی بالادستی و حکمرانی اور دنیا بھر میں جہاد کی پشتیبانی کے لیے وقف تھی ۔

قاضی حسین احمد ہر وقت مستعد اور متحرک رہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ قاضی حسین احمدؒ نے قوم و ملت کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں جن کا ایک زمانہ معترف ہے قومی یکجہتی ،عدل وانصاف ،اسلامی حکومت کے قیام اورظلم وجبر لاقانونیت ،موروثیت فرقہ واریت کے خلاف قاضی حسین احمد کی جدوجہد روزروشن کی طرح عیاں ہیں دینی جماعتوں کے درمیاں اتحادایم ایم اے کا اتحاد قاضی حسین احمد کا اہم کارنامہ تھا ۔

(جاری ہے)

قاضی حسین احمد نے منبر ومحراب ،جہاد کے میدانوں کو آباد کرتے ہوئے مدارس ومساجد کی سرپرستی کی۔انہوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد کی رحلت سے جماعت اسلامی ایک عظیم مجاہد باعمل باکردار قیادت سے محروم ہوا قاضی حسین احمد دنیابھر کے مظلوم مسلمانوں کاتواناآواز اور دنیابھر کے دینی تحریکوں سے ہر وقت رابطے میںتھا قاضی حسین احمد بلاشبہ ایک فرد تھا، لیکن ایک تحرک ، سرگرمی، پرجوش رویے اور ایک ہمہ تن فعال شخصیت کا نام بھی تھا۔

قاضی حسین احمد ایک متحرک انسان، ایک بے قرار روح اور ایک مضطرب شخصیت کا نام تھا۔ ان کے اندر اضطراب اس لیے تھا کہ پورے معاشرے کو استحصالی نظام سے بچایا جائے، عدل و انصاف کی میزان نصب کی جائے، گرے پڑے لوگوں کو اٹھاکر سینے سے لگایا جائے اور معاشرے میں ظلم کی جتنی شکلیں ہیں ان سب کا خاتمہ ہو، اس کے لیے وہ کبھی ایک تدبیر اختیار کرتے تو کبھی دوسری تدبیر اختیار کرتے تھے۔

بسا اوقات یہ عمل اس قدر تیز ہوجاتا تھا کہ لوگ شکوہ کرنے لگتے کہ ہمیں کوئی اور کام کرنے کا بھی موقع تو دیں، لیکن ان کا جواب بالکل واضح ہوتا تھا کہ کام تو ایک ہی ہی․․․غلبہ دین اور اقامت دین کا کام، بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکالنے اوربندوں کو ان کے رب کی غلامی میں دینے کا کام۔ یہی ایک کام تھا جس کی انجام دہی کے لیے وہ مختلف جہتیںاختیار کرتے اورمختلف انداز اوراسلوب اپناتے تھے۔ جماعت اسلامی ایک نظریاتی اور انقلابی جماعت ہے، قرآن و سنت پر مبنی اس کا پورا نظام ہے جس کے تحت اس کے کارکنوں کی تربیت ہوئی ہی