پنجاب یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں 11 جنوری سے آن لائن کلاسز کے اجراء کا فیصلہ

جمعہ 8 جنوری 2021 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں 11 جنوری سے آن لائن کلاسز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ نو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے یکم فروری سے یونیورسٹی باقاعدہ کھولنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں یونیورسٹی کے کھلنے کے بعد کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔