پولیس نے کار چوری کی ففٹی کرنے والے ڈاکٹر اور بھتے و ڈکیتی کی ففٹی کرنے والے گینگ وار کارندے بھولو کو گرفتارکرلیا

پیر 11 جنوری 2021 14:13

پولیس نے کار چوری کی ففٹی کرنے والے ڈاکٹر اور بھتے و ڈکیتی کی ففٹی کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) شاہ فیصل کالونی پولیس نے کار چوری کی ففٹی کرنے والے ڈاکٹر کو جبکہ مومن آباد پولیس نے بھتے اور ڈکیتی کی ففٹی کرنے والے گینگ وار کارندے بھولو کو گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق ۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل کالونی پولیس نے کار وموٹرسائیکل لفٹرزعثمان عرف ڈاکٹراور آصف جبکہ دو اسٹریٹ کریمنل عثمان بشیر اور رضوان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ، ایک کار اور چار مسروقہ موٹرسائیکلیں ویگر سامان برآمد کرلیا،جبکہ ایک ملزم ذاکر فرار ہوگیا۔ مومن آباد پولیس نے 22 مقدمات میں مطلوب گینگ وار کارندے عاشق عرف بھولو کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔