سندھ حکومت نے کراچی کے 3 اسپتالوں پر بھرپور توجہ دی اور ان کی کارکردگی میں بہت زیادہ بہتری آئی،سید ناصر حسین شاہ

ان بہترین اداروں کو خراب کرنے کے لئے پھر ایک نوٹیفیکیشن نکال کر تحویل میں لے لیا ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی سب کے سامنے ہے،نااہل تمام شعبوں میں ناکام ہوچکے ہیں بجلی کے بلیک آؤٹ کو ہی دیکھ لیں دو دن ہو گئے ابھی تک ملک کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات

منگل 12 جنوری 2021 22:51

سندھ حکومت نے کراچی کے 3 اسپتالوں پر بھرپور توجہ دی اور ان کی کارکردگی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے 3 اسپتالوں پر سندھ حکومت نے بھرپور توجہ دی اور ان کی کارکردگی میں بہت زیادہ بہتری آئی،اب ان بہترین اداروں کو خراب کرنے کے لئے پھر ایک نوٹیفیکیشن نکال کر تحویل میں لے لیا ہے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی سب کے سامنے ہے۔

نااہل تمام شعبوں میں ناکام ہوچکے ہیں ،بجلی کے بلیک آؤٹ کو ہی دیکھ لیں دو دن ہو گئے ہیں ابھی تک ملک کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے 3 اسپتالوں سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور نہ صر ف صوبہ بلکہ پورے ملک اور بیرون ملک سے بھی مفت علاج کے لیے ان اداروں کا رخ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان تینوں ہسپتالو ں کے معاملے پر ہم عدالت میں اپیل میں گئے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے عدالت کے احکامات پر بھی عمل نہیں کیا ،عدالتی حکم میں وضاحت سے کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت نے ان تینوں اسپتالوں پر جو اخراجات کیے ہیں وہ تمام کے تمام سندھ حکومت کو ادا کیے جائیں لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی شعبد ہ بازی ہے اور کچھ نہیں ہے اور ان تینوں اسپتالوں کے لئے وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے اخراجات بھی بجٹ میں نہیں رکھے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں اگر کو ئی بے ضا بطگی ہوئی بھی ہے تو اس پر تحقیقات اور کاروائی ہونی چاہیے لیکن اصل میں ان اداروں کو بد نام کیا جا رہا ہے اور متنازعہ بنایا جارہا ہے۔بجلی کے بریک آؤٹ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔

حیرانگی کی بات ہے کہ گدو تھرمل پاور کا بریک ڈاؤن پورے ملک میں کیسے چلا گیا اگر گدو پر فا لٹ ہو تا تو اس سے ملحقہ علاقوں پر اثر ہوتا، پر کیا ہوا کہ پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جھوٹے ترجمان ہمیشہ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہیں لیکن صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے اپنی ٹرا نسمیشن لا ئن بنا ئی ہے اور ہم نوری آباد سے کراچی کو100میگا وا ٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ حکومت کے کوئی کام ایک آنکھ نہیں بھاتے بلکہ چبھتے ہیں۔صدر آصف علی زرداری کی صحت کے سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کی طبیعت کچھ روز سے خراب تھی ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اللہ تعالی سے ان کی صحت یابی اور عمر درازی کے لئے دعا گو ہیں۔آئی ایس پی آر کی بریفنگ سے متعلق سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ بہت خوش آئند ہے۔

انہوں نے جو باتیں کیں وہ اچھی ہیں۔ چائے اور پانی پلانے والی با ت پر ہم انکے نہا یت مشکو ر ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وضاحت کر چکے ہیں کہ لانگ مارچ ہمیشہ اسلام آباد کی طرف ہی ہوتا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی ورکر ہیں چائے بھی پی لیں گے ، پیزا بھی کھا لیں گے اور دال رو ٹی پر بھی گزارا کر لیں گے لیکن جب ہمارے چیئرمین کا حکم ہوگا تو مارچ اسلا م آبا د کی طر ف ہی ہوگا۔۔