نوجوان نسل کے ذریعے ملک میںمحفوظ معاشرے کاقیام عمل میں لایا جاسکتا ہے ‘محمد سرور
ریسکیوکیڈٹ کور موبائل ایپلیکیشن جلد لانچ کی جائے گی‘گورنرپنجاب کا اجلا س سے خطاب
جمعہ 15 جنوری 2021 20:35
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر اور ریسکیو ہیڈکوآٹرز و اکیڈمی کے سینئر ریسکیو افسران بھی شریک تھے۔قبل ازیں گو ر نر پنجا ب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیوسروس نے پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں 5ہزار سے زائد کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی ہیںجو اپنے متعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی کو رسپانڈ کرنے ، حادثات کی روک تھام اور سیفٹی کو فروغ دینے کیلئے ریسکیوسروس کی معاونت کر رہی ہیں۔
مزیدبراں یونین کونسلز میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے قیام کی کامیابی کے بعد ریسکیو سروس نے ایک پلان مرتب کیا ہے کہ ان ٹیمزاور ریسکیورز کے ذریعے تمام کالجزو یونیورسٹیوںکے والنٹئرز کو اسطرح تربیت دی جائے کہ ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر موجود ہواور کالج و یونیورسٹی کے طلباء وطالبات NCCکی طرز پر RCCکی تربیت حاصل کرکے ذمہ دار شہری بن سکیں۔ڈاکٹررضوان نصیر نے نوجوانوں کو ریسکیوسے منسلک کرنے کے حوالے سے پروگرام کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ RCCموبائل ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے تیار کی گئی ہے جسکے ذریعے طلبا وطالبات آن لائن رجسٹرڈ ہو کر آن لائن تربیت حاصل کریںگے اور پھر ریسکیو ٹرینرز کالجز میں جاکر عملی مشقیں بھی کروائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ طلباوطلبات کو آن لائن سرٹیفیکیٹ کی سہولت حاصل ہوگی جبکہ کمیونٹی میں سے جو لوگ تربیت حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ بھی آن لائن تربیت کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گیاور نزدیکی ریسکیو اسٹیشن سے زندگی بچانے کی عملی مہارتوں کو سیکھ سکیں گے۔ انہوں نے تجویز دی کہ طلبا وطالبات کوRCCٹریننگ پر 20نمبرزاور یونیورسٹی کی سطح پرکچھ گھنٹے کمیونٹی ورک کیلئے مختص کرنا لازمی کیا جائے۔گورنر پنجاب نے ریسکیو سکائوٹس والنٹیئرز پروگرام کو سراہا اور کہا کہ ہم RCCموبائل ایپلیکیشن کا جلد اجراء کریں گے اور تمام متعلقہ اداروں محکمہ تعلیم ،چیمبر اور دوسرے اداروں سے بھی اس معاملے کو زیر بحث لاکر نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے تربیت کی حکمت عملی وضع کریں گے تاکہ نوجواں کو محفوظ معاشرے کے قیام کے اس مقدس فریضہ سے جوڑا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.