پاکستان امن مومنٹ کرکٹ ٹونامنٹ کا فائنل میچ شاہین سپورٹس کرکٹ ٹیم نے 50 رنز کے ہدف سے جیت لیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:22

پاکستان امن مومنٹ کرکٹ ٹونامنٹ کا فائنل میچ شاہین سپورٹس کرکٹ ٹیم نے ..
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان امن مومنٹ کرکٹ ٹونامنٹ کا فائنل میچ شاہین سپورٹس کرکٹ ٹیم نے 50 رنز کے ہدف سے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خاص پاکستان امن مومنٹ کے چیرمین قیوم جرار تھے اس موقع پر ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ اسد بیٹنی ، واحد شاہ کاکڑ ، محمد یوسف خٹک ، پاکستان امن مومنٹ کور کمیٹی ممبر عتیق کشمیری اور ملک ذادہ مسعود خان مندوخیل نے شرکت کی۔

جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی گئی جبکہ انصاف ٹیم کو بھی اچھی کوشش پر انعام دیا گیا۔ پاکستان امن مومنٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے میچ کے اختتام پر پاکستان امن مومنٹ کے چیئرمین قیوم جرار نے کہا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کھیل انتہائی مفید ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان بڑی تیزی سے منشیات کے عادی بن رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ کھیل کود کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان طبقہ کھیل کی طرف راغب نہیں ہے اس لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پاکستان امن مومنٹ نے یہ ٹونامنٹ سپانسر کیا تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی جانب متوج ہوں اور صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ، اور جسمانی تندرستی کیلئے کرکٹ جیسے کھیل سے خوب لطف اندوز ہوسکتے ہیں قیوم جرار نے کہا کہ حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ نوجوانوں کو اچھا پلیٹ فارم دینے کیلئے ان کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث کریں اور سپورٹس کے میدان بنائیں یا کمپلیکس فعال کردیں تاکہ نوجوان نسل نشوں سے بچ سکیں۔

(جاری ہے)

آخر میں ٹیموں کو داد دی گئی اور کھلاڑیوں نے پاکستان امن مومنٹ کے چیئرمین قیوم جرار کا شکریہ ادا کیا۔