احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ،الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:42

احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ،الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج اور ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے قائدین کی جانب سے ایم این اے اور ایم پی ایز سمیت رہنمائوں کو کارکنوں کومتحرک کرنے اور ساتھ لانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں کو کمپین تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔احسن اقبال نے کہاکہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔اورضمنی انتخابات میں جیت شیر کی ہو گی ۔دھاندلی زدہ حکومت ضمنی انتخابات میں بھی دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے۔ان کے دھاندلی کے ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔