بھارت ریاست نہیں مافیا ہے، مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے،معید یوسف
ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے، معاون خصوصی
اتوار 17 جنوری 2021 00:00
(جاری ہے)
معاون خصوصی برائے قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت کے بینکس بھی دہشت گردی پھیلارہے ہیں، اب دنیا کوبھارت کے معاملے پرانصاف کرنا ہوگا۔
روزانہ کی بنیاد پربھارت کے خلاف چیزیں سامنے آتی ہے، دنیا کوبھارت کے خلاف انصاف پرمبنی فیصلہ کرنا چاہیے، بھارت نے پچھلے 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، بھارت ریاست نہیں ایک مافیا ہے۔معید یوسف نے کہا کہ بھارت کے عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر سرگرم ہوںگے۔ ہم اپنی لابی کو مزید مضبوط کریں گے، یہ بھی بات ماننی پڑے گی کہ ان کی لابی عالمی سطح پر بہت مضبوط ہے۔ لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر سچ اور حق کو اپنی طرف کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم کسی سے ڈریں گے اور نہ ہی کسی سے معافی مانگیں گے۔ اپنی کمزوریوں کو تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے کہہ رہا تھا پلوامہ حملہ ڈرامہ ہے، ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے۔ ہندوستان کا چہرہ دنیا کو بتا چکے۔ ان کو ذلیل کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں سفارتکاری کے ذریعے بھارت کی بہت سرزنش ہوئی ہے، اس پر بہت کوشش کی گئی اور مزید کریں گے، اس کے لیے ہمیں وقت چاہیے۔ جو چیزیں سامنے آ رہی ہیں اس کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔گفتگو کے دوران معید یوسف نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان فالس فلیگ آپریشن سے متعلق انفرادی طور پر نہیں ریاست کے طور پر بات کر رہے ہیں، ہم ہر چیز کو عوام میں نہیں لا سکتے، دنیا انصاف سے ہماری بات نہیں مانتے، جو کہ ان کو سننا چاہیے۔ دشمن ملک عالمی سطح پر بڑے ممالک سے ہتھیار خریدتا ہے، ان کے مفادات ہیں۔پلوامہ حملے سے متعلق حقائق سامنے آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سمیت عالمی ممال کو کہہ رہے ہیں کہ بھارت کیخلاف کارروائی کریں، کیونکہ بھارتی بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ یہ پیسے غلط طریقے سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان پیسوں سے یہ لوگ دہشتگردی پھیلا تے ہیں۔ دنیا کو انصاف کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.