مایہ ناز گلوکارہ مہنا زبیگم کی8ویں برسی (آج)منائی جائیگی

پیر 18 جنوری 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) مایہ ناز گلوکارہ مہنا زبیگم کی 8ویں برسی آج( منگل) کو منائی جائے گی۔اپنی آواز سے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی مہناز بیگم1958 میں پید اہوئیں اور انہوںنے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ کجن بیگم سے حاصل کی۔ 70 کی دہائی میں انہون نے پلے بیک سنگرکی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کی سریلی آواز کا جادو چل گیا، انہیںسروں پر مکمل عبور حاصل تھا۔

یہی وجہ ہے کہ موسیقاروں میں بھی وہ بے حد مقبول تھیں۔مہناز بیگم کو غزل، ٹھمری، دادر، نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میں ایک خاص مہارت حاصل تھی ،بعدازاںان کی شہرت ریڈیو اور ٹی وی سے نکل کر فلم انڈسٹری تک پھیل گئی ،مہناز بیگم نے مختلف فلموں کیلئے سینکڑوں گیت گائے ۔

(جاری ہے)

مہناز بیگم کا شمار ناہید اختر،ترنم ناز اور رونا لیلیٰ جیسی صف اول کی گلوکاراں میں ہوتا تھا۔

گلوکار ہ مہنازبیگم نے فلم، ٹی وی اورریڈیوپاکستان کے لیے دوہزارسے زائد گیت، غزلیں اورملی نغموں کے علاوہ نعتیہ کلام بھی ریکارڈ کروائے۔ ان کے گائے گیت بہت سی معروف فلمی ہیروئنوں پرفلمائے گئے اوران گیتوں نے فلموںکی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔گلوکارہ مہناز نے دس برسوں میں 10 سے زائد فلمی و غیر فلمی ایوارڈز حاصل کیے جو کہ ایک اعزاز ہے ۔انہیںعلالت کے باعث علاج کی غرض سے امریکہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ19جنوری2013 کو انتقال کر گئی تھیں ،انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ۔