کراچی ، ٹریفک حادثات اور ٹرین کی ٹکر سے خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق
پیر 18 جنوری 2021 23:57
(جاری ہے)
تیموریہ کے علاقے ناگن چورنگی نزد الحبیب ریسٹورینٹ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔
ملیر کینٹ کے علاقے لنک روڈ نزد ملیر چیک پوسٹ نمبر6کے قریب راہگیر خاتون کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا اور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا،متوفیہ کی لاش جناح اسپتال لائی گئی،جہاں متوفیہ کی شناخت65 سالہ زینت زوجہ سلطان کے نام سے ہوئی جو قریبی علاقے کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔سکھن کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار25 سالہ اصغر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔بلوچ کالونی پل کے قریب اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں 5 طالبعلم معمولی زخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ملیر سٹی ریلولے ٹریک پر پیر کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب چلتی ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی،جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ علی اصغر ولد عبدالوہاب کے نام سے ہوئی۔قائد آباد ریلولے ٹریک پر پیر کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ علی اصغر ولد اللہ ڈینو کے نام سے ہوئیمزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.