آصف زرداری کی عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کریگی ، نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا،سابق صدر

منگل 19 جنوری 2021 12:22

آصف زرداری کی عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کریگی ، نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا۔اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ایس 52 کے عوام کا بے حد مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیر علی شاہ کی جیت عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے ۔آصف زرداری نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت اجازت دیتی تو جیالوں کے جشن میں خود بھی شریک ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کریگی ، نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا ۔