حکومت تمام پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بنائے‘خواجہ شاہ زیب اکرم،چوہدری محمد سلیم بھلر

منگل 19 جنوری 2021 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) حکومت تمام پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بنائے،انڈسٹریل اسٹیٹس میں کاٹیج انڈسٹری کے لئے الگ مخصوص حصہ مختص کیا جائے،ایف پی سی سی آئی کاٹیج انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دلوانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گی۔ ایف پی سی سی آئی کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی رہے گی،اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بنائی جانے والی پالیسیاں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنا ئب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں کاٹیج انڈسٹری ایسوسی ایشن اور ائیر کارگو ایجنٹز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے عہدہداران کی دونوں وفود کی قیادت کو مسائل کو حل کروانے کیلئے ایف پی سی سی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تمام ٹریڈ باڈیز کے مسائل کو بر وقت حکومت ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری محمد سلیم بھلر نے کہاکہ مزدوروں کا سب سے زیادہ روزگار کاٹیج اور سمال انڈسٹری سے وابستہ ہے۔ سمال اور کاٹیج انڈسٹری میں بنائی گئی مصنوعات کی پوری دنیامیں خاص اہمیت ہے۔اجلاس میں سینئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم، ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری محمد سلیم بھلر،غلام سرور ہجویری، مظہر اقبال بٹ،محمد جاوید،خرم خادم،مرزا جہانزئب بیگ،محمد علی بٹ،خواجہ اعجاز،محمد عمران،شیخ عدنان،رضوان سرور،حاجی شاہد،محمد امجد،شیف الرحمن،زاہد ریاض،شوکت علی،محمد خالد،نثار احمد،زبیر خالد اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :