جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 17 لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے.نیب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 جنوری 2021 20:33

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جنوری ۔2021ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیاگیا ہے . نیب راولپنڈی کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 17 لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے. ریفرنس میں مراد علی شاہ کے خلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال، خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ریفرنس میں کہا گیا کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کیے گئے، نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈِسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اعلیٰ قیادت بشمول سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، فریال تالپور، سینئر بینکرز اور بیوروکریٹس ملزمان نامزد ہیں. وزیر اعلیٰ سندھ نیب راولپنڈی میں متعدد بار اس کیس میں تفتیش کے لیے پیش ہوچکے ہیں مراد علی شاہ کو نیب کے دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے جن میں شوگر ملز سبسڈی کیس بھی شامل ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جب مخصوص شوگر ملز کو سبسڈیز دی گئی تھیں اس وقت وہ سندھ کے وزیر خزانہ تھے.

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے مراد علی شاہ کیخلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال پر احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے. نیب ریفرنس کے مطابق سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈزجاری کیے گئے اور نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ ، عبدالغنی مجید سمیت 17 لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے.