پاکستان کوسٹ گارڈزکی سمگلنگ کیخلاف مختلف کارروائیاں

کروڑوں روپے کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات، ایرانی ڈیزل، ہتھیار اور دیگر مثفرق اشیاء برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 20 جنوری 2021 17:01

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات، ایرانی ڈیزل، ہتھیار اور دیگر مثفرق اشیاء برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اسمگلنگ ایک ناسور ہے اس کا قلع قمع کرکے وطن عزیز کی معیشت کو بہتر کیا جائے گا۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق دو ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ،پاکستان کوسٹ گارڈز نے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں واقع ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ میں سوار مسافر سے 7.15 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس اور4.05 کلو گرام افیون برآ مد کرلی گئی۔

ایک اور کاروائی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر وندر شہر کے قریب مشکوک جگہ کی تلاشی کے دوران زمین میں دفن ہتھیار جن میں 01عدد کلاشنکوف، 01 عدد ریپٹر،01عدد 9mmپسٹل،02عدد22بورپسٹل،07عدد30بورپسٹل اور163عدد زندہ روند برآمدکرلیے گئے متعلقہ ہتھیار کسی دہشت گرد کاروائی میں استعمال ہونے تھے۔

(جاری ہے)

ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران6,157 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،1,549 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 1,856پیکٹ انڈین گٹکا، 184عدد کمبل، 170بیگزچائنا سالٹ اورمتفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

جب کہ موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے ساحلی علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا54 ہزار7 سو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکر لیا گیا۔ جب کہ پسنی کے قریب غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا17 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، ہتھیار، ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء اور ایک اسمگلر کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پکڑی جانے والی منشیات، ہتھیار،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباًکروڑوں روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطن عزیز کو اسمگلنگ کی لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائیگا۔