سریاب ڈویژن میں منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون آپریشن جاری ہیں،ضیاء الحق مندوخیل

سریاب ڈویژن پولیس نے تین ماہ کے دوران 648کلو425 گرام چرس210 گرام ہیروئن550 گرام شیشہ،44 کلو افیون برآمد کی ہے ،،23منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیاگیا،ایس پی آپریشن سریاب ڈویژن

بدھ 20 جنوری 2021 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) ایس پی آپریشن سریاب ڈویژن ضیاء الحق مندوخیل نے کہا کہ سریاب ڈویژن میں منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون آپریشن جاری ہیں تین ماہ کے دوران سریاب ڈویژن پولیس نے 648کلو425 گرام چرس210 گرام ہیروئن550 گرام شیشہ،44 کلو افیون برآمد کی ہے اور 23منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے بدھ کو سیٹلائٹ ٹائون تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہو ںنے کہاکہ ڈی آئی جی کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے سریاب ڈویژن میں منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون آپریشن جاری ہیں اور متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کیں ہیں اور منشیات فروشوں کے اڈوں کو مسمار کیا جاکر ان کے گھروں پر روزانہ کی بنیاد پر ریڈز کئے جارہے ہیں خصوصاً تعلیمی ادارے، سکولز، کالجز یونیوسٹی پر کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جاسکے انشاء اللہ بہت جلد علاقہ سریاب ڈویژن کو منشیات سے پاک کرکے عوام الناس و نوجوان نسل کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سریاب ڈویژن پولیس اپنے وسائل میں رہتے ہوئے منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات کوشاں ہیں 18جنوری2021ء کو ایس آئی، ایس ایچ او عبدالحئی گرانی تھانہ نیو سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے مزدہ ٹرک نمبرNAE-850 سے 170کلو چرس برآمد کی اور منشیات فروش غلام سخی ولدغلام حیدر قوم مشوانی سکنہ پنجپائی حال ہزار گنجی کوئٹہ، عبدالستار ولد امام بخش قوم مینگل سکنہ خضدار کو گرفتار کیا جبکہ 16جنوری2021ء کو ایس آئی ،ایس ایچ او سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالقیوم ولد عبدالقدوس قوم بنگلزئی سکنہ کلی چلتن ٹائون کوئٹہ کو گرفتار کیاجس کے قبضے سے پچاس گرام ہیروئن، پانچ سو گرام پختہ چرس اور 800روپے برآمد ہوئے،14جنوری2021ء کو ایس آئی، ایس ایچ او سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے 88ماڈل گاڑی رجسٹری نمبرAAK-804 کو سونا خان چوک پر روکا گاڑی سے 70کلو گرام چرس برآمد ہوئی اور منشیات فروش محمد ابراہیم ولد حاجی داد قوم لانگو سکنہ طارق سریاب روڈ کوئٹہ کو گرفتار کیا انہوں نے کہاکہ اسکے علاوہ 27دسمبر2020ء کو ایس آئی، ایس ایچ او عبدالحئی نیو سریاب تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے ہینو ٹرالر رجسٹریشن نمبر TUI-085سے 44کلو گرام فیون برآمد ہوئی ہینو ٹرالر کو ملزمان چھوڑ کر فرار ہوگئی19دسمبر2020ء کو ایس آئی، ایس ایچ او عبدالحئی تھانہ نیو سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے ٹوڈی گاڑی نمبرHA-064 کو مشکوک جان کر روکا دوران چیکنگ گاڑی سے بیس کلو چرس برآمد ہوئی اور منشیات فروش نقیب اللہ ولد فضل محمد قوم حسنی سکنہ گلستان کو گرفتارکیا گیاعلاوہ ازیں11جنوری2021ء کو ایس آئی، ایس ایچ او ثناء اللہ شیرانی تھانہ سیٹلائٹ ٹائون نے کارروائی کرتے ہوئے آلٹو کار برنگ گولڈن نمبری LE-9869 سی40کلو260 گرام چرس برآمد کی اور ملزم اختر محمد ولد خان محمد قوم الکوزئی سکنہ خروٹ آباد کوئٹہ کو گرفتار کیا انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ 19جنوری2021ء کو ایس آئی، ایس ایچ او ثناء اللہ شیرانی تھانہ سیٹلائٹ ٹائون نے کارروائی کرتے ہوئے آلٹو کار نمبریAPQ-971 سے 168 کلو چرس برآمد کی اور منشیات فروش فضل ولد محمد عیسی قوم سمالانی سکنہ بشیر چوک سریاب روڈ کوئٹہ کو گرفتارکیا تین ماہ کے دوران سریاب ڈویژن پولیس نے 648کلو425 گرام چرس210 گرام ہیروئن550 گرام شیشہ،44 کلو افیون برآمد کی ہے اور 23منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے انہو ںنے کہاکہ ڈی آئی جی کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے سریاب ڈویژن میں منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون آپریشن جاری ہیں اور متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کیں ہیں اور منشیات فروشوں کے اڈوں کو مسمار کیا جاکر ان کے گھروں پر روزانہ کی بنیاد پر ریڈز کئے جارہے ہیں خصوصاً تعلیمی ادارے، سکولز، کالجز یونیوسٹی پر کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جاسکے انشاء اللہ بہت جلد علاقہ سریاب ڈویژن کو منشیات سے پاک کرکے عوام الناس و نوجوان نسل کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا۔