
ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان نے انگلش فرفر نہ بولنے پر اپنے منیجر کا تمسخر اڑانا شروع کر دیا
منیجر کے ساتھ انگریزی میں بات کی اور اس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی
سجاد قادر
جمعرات 21 جنوری 2021
05:04

(جاری ہے)
اس کے بعد خاتون اگلا سوال کرتی ہے کہ اپنا تعارف انگریزی میں کروائیے۔
اس پر منیجر پہلے تو جھینپ جاتا ہے اور بعدازاں گویا ہوتا ہے کہ میرا نام اویس ہے اور میں یہاں منیجر کی نوکری کرتا ہوں اور بس۔ اس کے بعد منیجر کی انگریزی ختم ہو جاتی ہے اور وہ شرمندہ ہو کر چپ ہو جاتا ہے۔ جس پر دونوں ماڈرن خواتین ٹھٹھے اڑاتی اور منیجر کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے تضحیک آمیز لہجے میں کہتی ہیں کہ آپ اندازہ لگائیں اس شخص کے ساتھ ہم اتنے عرصے سے کام کررہے ہیں اور اسے انگریزی کا ایک لفظ نہیں آتا جبکہ یہ ہمارے اتنے اچھے ریسٹورنٹ کا منیجر ہے۔ ان الفاط پر ریسٹورنٹ منیجر اویس خاموشی سے کھڑا رہتا ہے کہ اس کے پاس سوائے شرمندگی سے سر جھکانے کے اور کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے دونوں ماڈرن خواتین کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے کہ انہیں سامنے کھڑے شخص کی عزت نفس کا ذرا بھی خیال نہیں۔ جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ انگریزی آنے سے اچھے اخلاق کا مظاہرہ یا پھر اسٹیٹس کا پتا نہیں چلتا بلکہ اچھے اخلاق اور خلوص سے ہی انسان پہچانا جاتا ہے۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ اخلاقیات تعلیم کے محتاج نہیں ہوتے۔تعلیم انسان کے پاس آ بھی جائے تو تو اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی جب تک کہ انسان خود اپنے آپ میں تبدیلی لانے کا ارادہ نہ کر لے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.