پنجاب اور سندھ میں گندم کی کاشت کا ہدف مکمل، ملک بھر میں کہیں بھی گندم یا آٹے کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں، ماہرین نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ

جمعرات 21 جنوری 2021 13:20

پنجاب اور سندھ میں گندم کی کاشت کا ہدف مکمل، ملک بھر میں کہیں بھی گندم ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) پنجاب اور سندھ میں رواں سال 2020-21کے ربیع سیزن کے دوران نومبر2020 سے شروع کیا جانیوالا گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں تاحال گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف پورا نہیں کیا جا سکا۔نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ماہرین نے بتایاکہ پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا  و بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے وفاقی حکومت  کی جانب سے امسال 9.5ملین ہیکٹرسے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا تھا مگر ابھی تک 8.47ملین ہیکٹر رقبہ پر گندم کی کاشت کا عمل مکمل کیا جا سکا ہے اس طرح مقررہ ہدف سے کم گندم کاشت ہو سکی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں 19.72ملین ٹن، سندھ میں 4.3ملین ٹن،خیبر پختونخواہ میں 1.4ملین ٹن اور بلوچستان میں 0.9ملین ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ خیبر پختونخوا  میں ہدف سے 22.66اور بلوچستان میں 5.48فیصد کم پیداوار حاصل ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایاکہ موسمی صورتحال  بہتر ہونے، کسی حد تک خشک سالی کے خاتمہ اور اکثر مقامات پر ہلکی بارشوں کے گندم کی فصل پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پنجاب سمیت ملک بھر میں کہیں بھی گندم یا آٹے کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :