قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے براڈ شیٹ کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں چیئر مین نیب کو طلب کرلیا
چیئرمین نیب کمیٹی پر آکر وضاحت دیں کہ کیوں اربوں روپے براڈ شیٹ کو دیئے گئے، چیئر مین کمیٹی میاں جاوید لطیف قوم کو پتہ چلنا چاہیے الف سے ی تک کیا ہوا، کمیٹی مجاز ہے کسی کو بھی طلب کرسکتی ہے، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز
جمعرات 21 جنوری 2021 14:12
(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایک ادارے کی غلطی کی وجہ سے عوام کے اربوں روپے ادا کرنے پڑے، نیب نے بار بار اپنا موقف بدلا۔
جاوید لطیف نے کہاکہ لندن ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا کہ غلط اکاونٹ میں پیسے چلے گئے، نیب کیسے بہکاوے میں آگیا کہ غلط اکاونٹ میں پیسے چلے گئے۔ ندیم عباس نے کہاکہ موجودہ چیئرمین کے ساتھ پرانے چیئرمین کو بھی بلایا جائے۔ ناز بلوچ نے کہاکہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ کمیشن کس نے مانگا میاں جاوید لطیف نے کہاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ براڈ شیٹ کو دیدیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ قوم کو پتہ چلنا چاہیے الف سے ی تک کیا ہوا، کمیٹی مجاز ہے کسی کو بھی طلب کرسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی 45 دنوں میں کام مکمل کرے گی،انکوائری کے نتیجے میں تمام سوالات کے جواب ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے پیسے سے غرض ہے کہ ہمارا پیسہ گیا کیوں۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ چیئرمین نیب آکر بتائیں کب یہ ہوا، کس کے دور میں ہوا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے کی مخالفت کرتا ہوں، وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم کی کمیٹی سے ایک ویلیو چین کا پتہ چلے گا، اس طرح سے ایک ادارے کو نہیں بلانا چاہیے۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ حکومت نیب کا دفاع کررہی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ کمیٹی کا اختیار ہے کسی کو بھی طلب کرلے، براڈ شیٹ پر تین سیریز کا ایک کا سیریل چل سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ کے معاملے پر پاکستان ملین ڈالرز کا مقروض ہوا۔ ناز بلوچ نے کہاکہ چیئرمین نیب آکر بتائیں کیا وجوہات اور محرکات ہیںمزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.