کراچی سندھ کی آبادی کا 55 فیصد ، خزانے کا 90 فیصد حصہ کراچی کا ہے،مصطفی کمال

جمعرات 21 جنوری 2021 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی سندھ کی آبادی کا 55 فیصد ہے، اور سندھ کے خزانے کا 90 فیصد حصہ کراچی کا ہے۔ پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ مردم شٴْماری صحیح ہو تو سندھ کا وزیر اعلیٰ کراچی سے بنے گا اور پیپلز پارٹی کا سورج سندھ میں بھی ہمیشہ کے لیے غروب ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی درست مردم شٴْماری نہیں ہونے دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کونسل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ غلط مردم شٴْماری تمام مسائل کی جڑ ہے، صحیح مردم شماری کے بعد جو عوام کی خدمت کرے گا وہی اقتدار میں رہے گا۔ اس کیلئے اصلاحات اور قانون سازی کی ضرورت ہو گی جو نہ ہونے کی صورت میں سندھ کی عوام اپنے منتخب نمائندوں کا خود احتساب کرے گی۔ صحیح مردم شٴْماری کے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت آ ہی نہیں سکتی