کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے
الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت مختلف کیسز کی مد میں پاکستان کو ملین ادا کرنا پڑ گئے
سجاد قادر جمعہ 22 جنوری 2021 05:55
(جاری ہے)
قتل و غارت اور ڈکیتیوں سمیت غداری جیسے سنگین جرائم میں الطاف حسین کا نام شامل رہا ہے۔
منی لانڈڑنگ کا شوشا جب چھوڑا گیا تو حکومت پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف بھی برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس دائر کر دیا،خوش فہمی تو یہی تھی کہ ڈالرز کی مد میں پیسے واپس آئیں گے مگر آیا تو کچھ نہیں ابھی تک جا بہت رہا ہے۔حقیقت کو اگر مدنظر رکھا جائے تو حکومت پاکستان کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف بیرون ممالک کی جانے والی اب تک کی ساری قانونی کارروائیوں میں ہم اس کا بال بھی باکا نہیں کر سکے جبکہ اس قانونی عمل کی پیروی کی مد میں ہم نے جس انٹرنیشنل فرم کی خدمات لی تھیں ا سکا پیٹ بھرنے کے لیے 135ملین روپے کا پاکستانی خزانے کو چونا لگ چکا ہے ا ور ابھی یہ کیسز ختم نہیں ہوئے۔ مطلب ابھی اور ہم غریب لوگوں کی جیب پر ڈاکا ڈلے گا ہم اور ٹیکس حکومت کو دیں گے اور یہ پیسے ملک سے باہر لوگوں کی جیبوں میں چلے جائیں گے۔ملین ڈالر کی ادائیگی کے بعد بھی ہم الطاف حسین کی جیب سے کچھ بھی نکلوانے میں کامیاب نہیں رہے،تاہم دیکھنا یہ ہے کہ کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے کے مصداق یہ الطاف حسین جیسا سفید ہاتھی ہماری جیبوں پر اور کتنا ہاتھ صاف کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.