بیگم ثمینہ عارف علوی کا خصوصی افراد کی فاونڈیشن کا دورہ

جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کی بحالی کے لئے کیئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ معذور بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں، ثمینہ عارف علوی

جمعہ 22 جنوری 2021 20:34

بیگم ثمینہ عارف علوی کا خصوصی افراد کی فاونڈیشن کا دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) بیگم ثمینہ عارف علوی کا اسلام آباد میں خصوصی افراد کی فاونڈیشن کا دورہ کیا ۔بیگم ثمینہ عارف علوی کو جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کی بحالی کے لئے کیئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ کو دوران بتایا گیا خصوصی بچوں کو انکی انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیم و تربیت اور تھیراپی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بیگم ثمینہ عارف علوی نے اس موقع پر کہا احساس کفالت پروگرام کے تحت فروری سے خصوصی بچوں کے والدین کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا معذور بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی کی بزنس کمیونیٹی سے مل کر خصوصی بچوں کی ووکیشنل ٹریننگ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، انہون نے کہا خصوصی افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے، بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا خصوصی بچوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ کیلئے متعلقہ اداروں سے مل کر کام کررہے ہیں، بیگم ثمینہ عارف علوی نے بچوں کی تیار کردہ دستکاریوں کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :