آئی جی نے ججز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے 80 گاڑیوں کی خریداری کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لیے

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) آئی جی پنجاب نے پنجاب بھرمیں ججز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے 80 گاڑیوں کی خریداری کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ججز کی سکیورٹی اورپروٹوکول کیلئے 80 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کوبھجوا دی ہے، ججز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے سنگل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیلئے 31 کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگے گئے ہیں جبکہ 1 گاڑی کا تخمینہ لاگت 39 لاکھ روپے رکھا گیا۔

متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ججز کیساتھ چلنے والی پولیس سکیورٹی کی گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے اکثردوران ڈیوٹی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں آپریشنزونگ اورتھانوں سے نکال کرلگانا پڑتی ہیں، جس سے تھانوں اورآپریشنل معاملات متاثر ہوتے ہیں، ججز کی سکیورٹی کیلئے خریدی گئی گاڑیاں پول میں صرف عدلیہ کی سکیورٹی کیلئے مختص کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :