عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ اپوزشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی گورنرسے ملاقات میں گفتگو

منگل 26 جنوری 2021 17:19

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ اپوزشن لیڈرحلیم ..
کراچی ۔26جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25جنوری2021ء) :سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے تقرری کے بعد حلیم عادل شیخ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاو س میں ملاقات کی۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور رکن صوبائی اسمبلی رابعہ اظفر بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نئے قائد حزب اختلاف آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں۔ نئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پارٹی منشور کے مطابق آواز بلند کرتا رہوں گا۔