16فروری کو عوام مفادپرست سیاستدانوں کو مسترد کر دیں گے ،جے یو آئی نظریاتی

بدھ 27 جنوری 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی ضلع پشین کے امیر مولانا محمدانور جنرل سیکرٹری حاجی حیات اللہ کاکڑ پی بی 20 کے امیدوار سید جلیل آغا مولانامحمد نبی قاری عبدالسلام مولوی عبداللہ ودیگر نے کہا کہ 16فروری پشین حلقہ 20 پر عوام مفادپرست سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے نام نہاد مذہب پرست اور قوم پرست کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائینگی پی ڈی ایم استعفی اور الیکشن میں حصہ لینے کی متضاد بیانات سے عوام دوغلی پالیسیوں کو جانچ چکے ہیں سیاسی مورثیت، جھوٹ ، فریب اور دھوکہ کی سیاست سے اسلامی او مذہبی سیاست کو بدنام کردئیے فضل الرحمن کی سیاست بکا مال بن چکا ہے ان کی مورثی سیاست اور مذہب فروشی قوم نے جانچ لیا قوم مزید دھوکہ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی ضمنی انتخابات میں مفاد پرست قوتوں کو شکست سے دوچار کرے گی عوام ان آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے نام نہاد مذہب پرست اور قوم پرست کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائینگی پی ڈی ایم استعفی اور الیکشن میں حصہ لینے کی متضاد بیانات سے عوام دوغلی پالیسیوں کو جانچ چکے ہیں سیاسی مورثیت، جھوٹ ، فریب اور دھوکہ کی سیاست سے اسلامی او مذہبی سیاست کو بدنام کردئیے فضل الرحمن کی سیاست بکا مال بن چکا ہے مریم اور بلاول کے فنڈنگ پر ابو بچا مہم چلا رہا ہے فضل الرحمن کے مورثی سیاست اور مذہب فروشی قوم نے جانچ لیا قوم مزید دھوکہ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ قوم پرست اورنام نہاد مذہب پرست کیسیاسی بقا خطرے میں ہے اب اپنے سیاسی بقا کے لیے گالی کی سیاست پر اتر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب عوام نے ان مفادپرستوں کے دوغلاپن مزاج کو سمجھ جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان جماعتوں نے کل دوسروں پر تنقید کرنے والوں کاراستہ جلسوں سے لے کر پارلیمان تک اپنائے رکھا تھا آج اتحادی بن رہا ہے پی بی 20 پر 16فروری عوام تختی پر مہر لگائیں گی