ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے غیرقانونی طور پر ٹرانسفارمر لگانےوالے شخص کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج

بدھ 27 جنوری 2021 13:47

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے  غیرقانونی طور پر ٹرانسفارمر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2021ء) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نےغیرقانونی طور پر ٹرانسفارمر لگانے والا شخص گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ مروت کی ہدایت پر انسپکٹر شبیر احمد اے ایس ائی ظہورالدین اور دیگر عملے نے زڑکنی تحصیل درابن میں غیرقانونی طریقے سے ٹرانسفارمر لگانے والے شخص سخی جان ولد شیر جان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عرصہ ایک سال سے اپنے ٹیوب ویل کو غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کر رہا تھا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی جبکہ واپڈا اہلکاران کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :