عوامی نمائندگان اقتدار میں ہوں یا نا ہو عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ،مختار کھوکھر

بدھ 27 جنوری 2021 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سابق یوسی چیئرمین مختیار کھوکھر نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگان اقتدار میں ہو یا نا ہو عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ، یوسی کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سے جو ہوسکا ہے ہم نے کیا علاقہ مکین ہماری کارکردگی کا بہتر بتا سکتے ہیں ، کچھ مخالف عناصر جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کی گیدر بھبکیوں میں نہیں آئینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سکھر کے نام نہاد بلڈر اشرف میمن کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیئے جانے والے بیانات میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے ، اشرف میمن اپنے خلاف درج مقدمات اور کیسز واپس لینے کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹے اکاونٹ بنا کر مجھ پر مسلسل دبائو ڈال رہا ہے سوشل میڈیا کے حوالے سے ایف آئی میں سمیت دیگر متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو درخواست کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

، اشرف میمن اور میرے بھانجے شفیق الرحمن کھوکھر کے مابین جو بھی فیصلہ ہو ااس سے میرا کسی قسم کا تعلق نہیں ہے اشرف میمن جان بوجھ کر اس میں شامل کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں آگاہ کرتے ہیں اگر وہ اپنی ان اوچھی حرکات سے باز نہیں آیا تو مزید ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی جس کی زمہ داری ملوث افراد پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :